اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رائٹرز کے مطابق، ترک فوج نے آج منگل کے روز خبر دی ہے کہ ترک فوج شامی حزب اختلاف کی حمایت کررہی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔
ترک فوج کے اعلان کے مطابق پیر کے روز کی جھڑپوں کے نتیجے میں کم سے کم 18 داعشی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ترک فوج کی بمباری اور شیلنگ سے کم سے کم 37 داعشی دہشت گرد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
ترک فوج کے جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران داعش کے کئی مشتبہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔
دوسری طرف روسی جنگی طیاروں نے الباب شہر کے جنوب مغرب میں واقع دیرکاک کے علاقے میں کئی داعشی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲